بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسد عمر نے ڈی چوک جلسے کی تیاریوں سے متعلق بتادیا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر  نے ڈی  چوک پر  27 مارچ کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے جلسے کی تیاریوں سے متعلق بتا دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  اسد عمر نے کہا کہ 27 مارچ کے ڈی چوک جلسے کے لیے سات انتظامی کمیٹیاں بنادی گئی ہیں، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ ہفتہ 19 مارچ سے پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار عوام کو متحرک کرنے کے لیے سرگرم ہوجائیں۔

اسد عمر نے کہا کہ ق لیگ چند اضلاع، ن لیگ جی ٹی روڈ، پی پی اندرون سندھ اور ایم کیو ایم شہری سندھ کی جماعت ہے۔

 اسد عمر نے کہا کہ عمران خان وہ لیڈر ہے جو صرف اقتدار کو نہیں، قوم کی خود داری کو بھی دیکھتا ہے، جلد تحریک عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف قرار داد کی اقوام متحدہ میں منظوری پر پاکستانیوں کو مبارک باد دیتا ہوں، آج کے بعد سے ہر سال 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے تدارک کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.