بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری کا جاوید لطیف پر ہارس ٹریڈنگ کے اعتراف کا الزام

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن  کے رہنما جاوید لطیف پر ہارس ٹریڈنگ کے اعتراف کرنے کا الزام عائد کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا، آگے  آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا، انہوں نے خچروں، گدھوں، گھوڑوں کا بازار لگایا ہوا ہے۔

پارلیمنٹ لاجز میں بی اے پی کے وفد نے ملاقات کے لیے آئے وزیراعظم کے سامنے دل کھول کر رکھ دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جاوید لطیف نے تو کہہ ہی دیا ہے کہ ہم ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں، یہ جو ہارس ٹریڈنگ چل رہی ہے اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم ہارس ٹریڈنگ کا تدارک بھی کریں گے، ہمیں اتحادیوں کی طرف سے دیا گیا مینڈیٹ جاری رہے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سیاست کمزور دل لوگوں کا کام نہیں ہے، اپوزیشن کبوتروں کی طرح آپس میں بند ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.