بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کی پی ٹی آئی کے بغیر 5 سالہ قومی حکومت بنانے کی تجویز

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک انصاف کے بغیر 5 سالہ قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں 5 سال کےلیے قومی حکومت بنانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس قومی حکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شامل نہ کیا جائے کیونکہ عمران خان کی پی ٹی آئی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ قومی حکومت 5 سال سر جوڑ کر ملک کی خدمت کرے۔

شہباز شریف کا انٹرویو پروگرام کیپٹل ٹاک میں جیو نیوز سے آج رات 8 بج کر 05 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.