بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبو شین کا پہلا نمبر برقرار ہے، بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے، بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور آل راونڈرز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی پہلی پوزیشن ہے۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کی ہے، جس میں آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین پہلے انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 500 منٹ بیٹنگ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر اور ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد نویں نمبرپر چلے گئے ہیں جبکہ اظہر علی کا 12 واں نمبر برقرار ہے۔

بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا، بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر ہے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے رویندرا جڈیجا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.