بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوسرا ٹیسٹ: شعیب اختر کا قومی ٹیم کو جیت کیلئے مفید مشورہ

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پاک آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو جیت کے لیے مفید مشورہ دے دیا۔

شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’رضوان اس قسم کا کھلاڑی ہے جو ناممکن حالات کے سامنے کھڑے ہونے پر یقین رکھتا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اگر بابر اعظم اور محمد رضوان چٹان کی طرح وکٹ پر کھڑے رہے تو جیت ہماری ہوسکتی ہے۔‘

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ’شرط یہ ہے کہ آپ کو اس بات پر یقین رکھنا ہوگا کہ آپ یہ کرسکتے ہیں۔‘

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاک آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ کے اختتامی دن کے موقع پر قومی ٹیم پر طنزیہ وار کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ میچ میں آخری اور فیصلہ کن دن کا کھیل جاری ہے۔

کراچی ٹیسٹ کے آخری دن پاکستان کو کراچی ٹیسٹ جیتنے کے لیے مزید 196 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.