بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم کے والد کراچی ٹیسٹ میں فتح کے لیے دعاگو

قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح کے لیے دعا گو ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر بابر اعظم کی ایک تصویر جاری کی اور ساتھ اللہ کی حمد و ثنا بیان کی۔

اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یا اللہ ناکامیاں بھی تیری عطا، کامیابیوں کے مالک بھی آپ ہیں، ہم عاجز اور کمزور اور گنہگار ہیں، تیری ہی بادشاہی ہمیشہ تھی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔‘

انہوں نے لکھا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ اپنے کرم سے یہ میچ جیت کی صورت میں عطا فرما دیں آمین۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ میچ میں آخری اور فیصلہ کن دن کا کھیل جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.