محکمہ تعلیم کی طرف سے یورپی یونین اور یونیسیف کے تعاون سے اساتذہ، اسٹاف اور طلبہ کی حاضری یقینی بنانے کے پروگرام ’سندھ اسکول ڈیلی مانیٹرنگ سسٹم‘ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ، یورپی یونین کے ہیڈ آف کوآپریشن Mr. Ovidiu Mic، یونیسیف کے ڈپٹی رپریزنٹیٹو Dr. Inoussa Kabore اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
ڈجیٹل ایجوکیشن ایک بہت بڑا سنگ میل ہے جس کے اینڈرائڈ ایپلیکیشن کے ذریعے طلبہ و اساتذہ کی روزانہ کی بنیاد پر حاضری ہوسکی گی۔
شروعاتی طور پر نیا مانیٹرنگ سسٹم سندھ کے ہر ضلع میں سے ایک اسکول اور ٹوٹل 30 اسکولوں میں لانچ کیا گیا ہے، بعد ازاں اس سسٹم کو پورے صوبے میں لانچ کیا جائے گا۔
اس سسٹم سے جہاں طلبہ کی حاضری یقینی ہوگی وہیں اسکول ڈراپ آؤٹ ریشو بھی کم ہوگا۔
یونیسیف کے نمائندہ ڈاکٹر انوسا کبورے نے کہا کہ اسکولز کے بند ہونے سے بہت سارے بچے پڑھائی چھوڑ گئے تھے جس سے پاکستان میں تعلیم کی فراہمی کے عمل میں مداخلت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ یونیسیف کا سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم کے ساتھ دیرینہ تعاون رہا ہے جس کو ہم مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے اور نت نئی تخلیقی ایجادات و سہولیات کے ذریعے سندھ میں نہ صرف آؤٹ آف اسکول بچوں کی تعداد کم کرنے میں محکمہ کی مدد کریں گے بلکہ اس کے ساتھ محکمے کے اساتذہ و اسٹاف کی صلاحیتوں و مہارتوں میں اضافے کی تربیتیں فراہم کریں گے۔
Comments are closed.