بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں زیادہ ردو بدل کا امکان نہیں

پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان اگلے2 روز میں متوقع ہے، قومی ون ڈے اسکواڈ کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ون ڈے اسکواڈ میں زیادہ ردو بدل کا امکان نہیں، فاسٹ بولر محمد حسنین کی جگہ حسن علی وائٹ بال ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں ، حیدر علی کے لیے جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے، شان مسعود اور محمد حارث کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کچھ تماشائی بیٹسمین ویو کے سامنے آکے چہل قدمی کرنے لگے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد نواز فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہے۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 29 مارچ سے شروع ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.