بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے, مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے، تحریک عدم اعتماد پر28 مارچ سے آگے نہیں جاسکتے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت سے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے ہمارے نمبرز پورے نہیں، ایسی بات ہے تو بے شک آج ہی اجلاس بلا کر ووٹنگ کرا لیں۔

مراد علی شاہ کا ایم کیو ایم سے رابطوں سے متعلق کہنا تھا کہ ایم کیوایم مطالبات کا پیپر بنا کر آئی تھی، ایم کیو ایم کے مطالبات پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں کوئی اختلاف نہیں،  ہم ہر سیاسی جماعت جس کے پاس مینڈیٹ ہے، اس سے بات اور کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھردیئے ہیں تو لوگ تو آئیں گے، ایک کروڑ بندا تو آنا چاہیے، عمران خان نے جن لوگوں کو 50 لاکھ گھر دیئے وہ تو آئیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنرہاوس، پرائم منسٹر ہاؤس میں جو یونیورسٹیاں بن گئی ہیں انہیں بند نہ کریں، ان یونیورسٹیوں کے طالب علم اب اپنے آخری سال میں ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ لوگ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے۔

آخر میں اُن کا کیس سے متعلق کہنا تھا کہ نوری آباد کیس کی ڈیڑھ سال سے سماعت چل رہی ہے، کیس میں حاضری لگانے کے لیے کراچی سے آتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ عدالت نے سماعت 21 اپریل تک ملتوی کی ہے، آئندہ سماعت اب رمضان میں ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.