بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ٹیسٹ، محمد رضوان نے شاہین شاہ سے پشتو میں کیا کہا؟

کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوران اسٹیو اسمتھ اور عثمان خواجہ کی بیٹنگ کے دوران قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی بولر شاہین شاہ سے پشتو میں گفتگو توجہ کا مرکز بن گئی۔

ہوا کچھ یوں کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کچھ تماشائی سائٹ اسکرین (بیٹسمین ویو) کے سامنے آکر چہل قدمی کرنے لگے۔

محمد رضوان نے شاہین شاہ کی توجہ اُن لڑکوں کی جانب مبذول کروائی اور پشتو میں کہا کہ ان لڑکوں بتاؤ کہ یہ پارک میں نہیں ہیں کہ بیٹسمین ویو کے سامنے چہل قدمی کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں بتاؤ کہ اسٹیڈیم میں اس جگہ جانے کی اجازت نہیں ہے۔

 یاد رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 12مارچ سے جاری ٹیسٹ میچ کا آج آخری دن ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے فیصلہ کن دن میں پاکستان کو جیت کے لئے 314 رنز جبکہ آسٹریلیا کو مزید 8 وکٹ درکار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.