بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کی تیاریاں جاری ‏

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، میچ کی پچ، پریکٹس پچز اور اسکوائر کی تیاری جاری ہے۔

لاہور ٹیسٹ کے لیے پچ کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے، پچ کے جائزے کے لیے غیر ملکی کیوریٹر ٹوبی لمسڈن کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

ٹیسٹ میچ سے قبل انکلوژرز کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے، جبکہ وائٹ بال سیریز کے لیے بھی قذافی اسٹیڈیم بیک اپ آپشن کے لیے موجود ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کےخلاف وائٹ بال سیریز 29 مارچ سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے تاہم پی سی بی اسلام آباد اور راولپنڈی میں موجودہ ملکی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.