بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی پارٹی میں بغاوت ہوچکی ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پارٹی میں بغاوت ہوچکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلام آباد میں اوورسیز کا کنونشن بلاکر وزراء کا گالم گلوچ کا مقابلہ کروایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چار سال کی کارکردگی پر شرمندہ ہونا چاہیے، وزیر اعظم اور وزراء اگر مائی کے لال ہیں تو 172 کا نمبر پورا کرکے بتائیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت اور خارجہ پالیسی کا بیڑہ غرق کردیا ہے، عمران خان 4 سالہ کارکردگی پر شرمندہ ہونے کی بجائے للکار رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام بدترین مہنگائی بھگت رہی ہے، تاریخ میں اتنا مضبوط اقتدار کسی کے پاس نہیں رہا جتنا آپ کو ملا، انہوں نے سی پیک کو برباد کیا، چین کو شرمندہ کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ جھوٹ کی سزا آج انہیں مل رہی ہے، پارٹی میں بغاوت ہو چکی ہے، آپ کے ارکان تقاریر کا دفاع نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شخص جاہل اور انا پرست ہے، آج وہ آپ کے فریب سے نکل چکے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی ایک سرکاری منصوبے میں کرپشن کا ثبوت پیش نہیں کر سکے، نمبر ون وزیر نے مجھ پر کرپشن کا الزام لگایا، 2 سال سے انکوائری کا منتظر ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.