بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی پولیس کے 352 اے ایس آئیز کی سب انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی

کراچی پولیس رینج کے 352 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ 

کراچی پولیس آفس (کے پی او) کے ذرائع کے مطابق کراچی پولیس رینج میں 369 سب انسپکٹرز کی نشستیں خالی ہیں۔ جنہیں پر کرنے کیلئے اے ایس آئیز کو ترقی دی گئی ہے۔

ترقیاں دینے والی کمیٹی کے اجلاس میں 500 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی دستاویزات کی چھان بین کی گئی۔ 

بورڈ نے کراچی رینج، ٹریفک پولیس، سی آئی اے، ایس ایس یو اور دیگر یونٹس میں خدمات سر انجام دینے والے لگ بھگ 352 اے ایس آئیز کو اگلے عہدوں پر ترقی کیلئے اہل قرار دیا ہے۔

ان پولیس ملازمین کی ترقی کی دستاویزات تیار کرلی گئی ہیں جو رواں ہفتے میں جاری ہونے کی توقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.