بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی بی اے کی بعض میڈیا اداروں پر حکومتی پابندیوں کی مذمت

پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے بعض میڈیا اداروں پر حکومتی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔

پی بی اے کا کہنا ہے کہ بعض میڈیا اداروں کے اشتہار بند کیے جارہے ہیں، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے کئی ٹی وی چینلز کو شوکاز جاری کیے جارہے ہیں۔

پی بی اے کے مطابق جی اے آر واجبات کے بہانے چینلز پر اربوں روپے کے غیر قانونی دعوے تھوپے جارہے ہیں۔

صحافتی تنظیم کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمانوں کے بعض ٹی وی چینلز پر آنے پر پابندی لگائی جارہی ہے، پابندیوں کے تمام اقدامات کا مقصد ادارتی مواد اور آزادی اظہار رائے کنٹرول کرنا ہے۔

پی بی اے نے کہا کہ پابندیوں سے شہریوں کو جاننے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، جو آئین کے آرٹیکل 19 اور 19-اے کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے آزادی اظہار رائے کے خلاف اقدامات پر جدوجہد کا عزم بھی دہرایا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.