بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

6 ماہ سے لینڈ ریکارڈ آفس کے چکر لگانے والا شخص دل کا دورہ پڑنے سے دفتر میں انتقال کرگیا

چھ مہینوں سے لینڈر ریکارڈ کے دفتر کا چکر لگانے والا شخص اسی دفتر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ 

یہ شخص آج صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھا، دفتر میں چیختا چلاتا رہا، اسی دوران دل کا دورہ پڑا اور جان سے چلا گیا۔

اس حوالے سے لینڈ ریکارڈ کا عملہ کہتا ہے کہ جاں بحق شخص 6 مختلف کاموں کے لیے دفتر کا چکر لگا رہا تھا۔

انتظامیہ کہتی ہے کہ تحقیقات شروع کردی ہیں، عملے کا قصور نہیں۔

انتقال سے چند لمحے پہلے لینڈ ریکارڈ کے دفتر میں دہائیاں دیتا ریاست علی کہ رہا تھا کہ انہیں کہتے ہیں مخالف پارٹی کو ساتھ لے کر آؤ، وہ مخالف پارٹی کو کیسے ساتھ لاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.