بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹاک مارکیٹ آج کاروبار کا مثبت دن، انڈیکس میں 352 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس میں 352 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 

حصص بازار میں آج اس اضافے سے 100 انڈیکس 43 ہزار 719 پر بند ہوا ہے۔ 

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 200 روپے ہے، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن

کاروبار کی بندش سے قبل انڈیکس 467 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 18 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 68 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار کی بندش پر 33 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 427 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.