بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اب ہماری پوزیشن کافی اچھی ہوچکی ہے، عبداللّٰہ شفیق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر عبداللّٰہ شفیق نے کہا ہے کہ اب ہماری پوزیشن کافی اچھی ہوچکی ہے۔ 

آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم کے ساتھ ٹیم کو بحران سے نکالنے والے عبداللّٰہ شفیق 71 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جو سنچری میکر کپتان کے ساتھ پانچویں روز کھیل کا آغاز کریں گے۔ 

روی چندرن ایشون نے بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے تالیوں کی ایموجیز کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کی۔

میچ کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبداللّٰہ نے کہا کہ قومی ٹیم کی پوزیشن اچھی ہوچکی ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کے لیے کل کا پہلا سیشن کافی اہم ہوگا، کوشش ہوگی کہ توجہ کے ساتھ کھیلیں۔ 

عبداللّٰہ شفیق کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ کل بھی اپنا 100 فیصد دیں۔

انہوں کراچی ٹیسٹ کے پانچویں دن کو اپنے کیریئر کا اہم دن قرار دیا اور کہا کہ کل اچھا کھیلنے کی کوشش کروں گا۔  

دوسری جانب کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آج میری اور عبداللّٰہ کی شراکت کافی اہم رہی، کوشش کریں گے کہ کل اچھے انداز میں میچ ختم کریں۔

قومی ٹیم کے کپتا کہنا تھا کہ کل کوشش کریں گے کہ تیسری وکٹ کی شراکت کو لمبا لے کر جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.