بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلوی کوچ بھی بابر اور عبداللّٰہ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

آسٹریلیا کے بیٹنگ کوچ مائیکل ڈی وینوٹو بھی کراچی ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستانی بیٹرز بابر اعظم اور عبداللّٰہ شفیق کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ 

نیشنل اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے روز آسٹریلوی بیٹنگ کوچ مائیکل ڈی وینوٹو کا کہنا تھا کہ ماننا پڑے گا کہ آج پاکستان نے بہت اچھا کھیلا ہے۔

روی چندرن ایشون نے بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے تالیوں کی ایموجیز کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، کوشش کریں گے کہ کل وہ غلطیاں نہ کریں جو آج ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عبداللّٰہ شفیق کا کیچ ڈراپ کرنا ہمارے لیے مہنگا پڑا، آج کے کھیل پر پاکستان کو کریڈیٹ جاتا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 506 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 21 پر ہی دو اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی تھی۔

قومی ٹیم کے کپتان کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ دو سال بعد کوئی سنچری ہے۔

ایسے میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری بناکر نہ صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز کے ساتھ چوتھے دن کا اختتام کروایا بلکہ انہوں نے اپنے کیریئر کی چھٹی سنچری بھی اسکور کی۔

ان کا ساتھ نوجوان بلے باز عبداللّٰہ شفیق نے دیا جو اس وقت 71 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

دنوں کھلاڑیوں کے درمیان 171 رنز کی عمدہ پارٹنرشپ بھی ہوچکی ہے اور دونوں پانچویں روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.