بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب کا تحریک عدم اعتماد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، اعلامیہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے الزام کا جواب دے دیا۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب کا تحریک عدم اعتماد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے میں نیب کی مداخلت کا کوئی جواز نہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب یقین دہانی کراتا ہے کہ اس کے کسی اہلکار کا تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہی ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق نیب کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ ملک میں احتساب کا مذاق جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں نیب کی مداخلت کا کوئی جواز نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.