بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی

روس کی یوکرین سے جنگ شروع ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے بعد اب ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے، قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 5 فی صد سے زائد گراوٹ کے بعد 97 اعشاریہ 13 ڈالرز پر آ گئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100 اعشاریہ 54 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

یوکرین روس تنازع کے بعد سے عالمی منڈی میں بڑھنے والی خام تیل کی قیمتیں تاحال سنبھل نہ سکیں اور ان میں اضافہ جاری ہے۔

چین کی معیشت میں ممکنہ سست روی کے خدشات تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بتائے جا رہے ہیں۔

اس سے پہلے روس یوکرین جنگ سے تیل کی قیمتوں میں 14 سال کے بعد بڑا اضافہ ہو ا تھا۔

دوسری جانب روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی منڈی میں ہونے والے خام تیل کی قیمت میں بڑے اضافے کا گزشتہ دنوں میں پاکستان میں اثر دیکھا گیا۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق یکم تا 14 مارچ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 23 روپے بڑھی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 130 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، تاریخ میں 2008ء اور 1980ء کے بعد خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر آئی ہے۔

اس دوران عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 34 روپے بڑھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سامنے آ رہا تھا، تاہم سیاسی صورتِ حال کے سبب 16 مارچ سے قیمتوں میں رد و بدل نہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

ماہرینِ معیشت کی جانب سے قیمتیں مسلسل تبدیل نہ کیے جانے سے ترقیاتی منصوبے رکنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.