بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں ہزاروں مویشی لمپی سے متاثر

سندھ میں جلد کی بیماری لمپی سے متاثرہ مویشیوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی اور اس سے جانوروں میں شرح اموات ڈھائی فیصد ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق لمپی اسکن بیماری سے متاثرہ جانوروں کی بڑی تعداد کراچی میں موجود ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ جانور کو کاٹنے والے مچھر یا مکھی وائرس کو پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ جانوروں کے لئے مچھر دانیاں کبھی نہیں خریدی گئیں، گوٹ پاکس ویکسین سے لمپی اسکن بیماری میں افاقہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سے گوٹ پاکس ویکسین کی 30 ہزار خوراکیں منگوائی ہیں، ایک ہفتے میں 40 لاکھ مزید خوراکیں درآمد کریں گے۔

دوسری جانب لمپی اسکن کی بیماری آنے سے کراچی میں مرغی کی فروخت بڑھتے ہی اس کی قیمیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ ایک کلو مرغی کا گوشت 540 روپے جبکہ زندہ مرغی 340 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔

اس کے علاوہ کراچی میں شہری اب بھی بیف بیچنے والوں کی دکانوں پر آنے اور گوشت خریدنے سے کترا رہے ہیں۔ جس کے باعث شہر میں گائے کا گوشت فروخت کرنے والوں کی دکانیں سنسان ہوگئیں اور دکان داروں کو روزگار کے لالے پڑگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.