بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت بدنیتی کی بنیاد پر آرٹیکل 63 اے سے متعلق غلط فہمی پیدا کررہی ہے، رضا ربانی

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت بدنیتی کی بنیاد پر آرٹیکل 63 اے سے متعلق غلط فہمی پیدا کررہی ہے۔

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کسی رکن کو مرضی کا ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لیے استعمال نہیں ہوسکتا۔ اسپیکر کے پاس کسی رکن کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا اختیار نہیں، 63 اے کا مقصد ایک رکن کو متنبہ کرنا ہے۔

دوسری جانب حکومت کے خلاف بننے والے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈی چوک جلسے میں استعفے کا اعلان کریں گے۔

نون لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت 10 لاکھ کی بھڑک مار رہی ہے، صرف چند سو لوگ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.