بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں خان صاحب اس پوزیشن میں نہیں کہ اپنا بندہ منتخب کراسکیں، عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خان صاحب اس پوزیشن میں نہیں کہ اپنا بندہ منتخب کرواسکیں۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر عثمان بزدار کو ہٹایاجاتا ہے تو 186 ارکان کی حمایت انھیں میسر نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، ایاز صادق، رانا ثناء اللّٰہ، رانا تنویر بھی عشائیے میں موجود تھے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ وفاق میں حکومت کو 172 سے آگے کا سرپرائز ملے گا، دس لاکھ بندے لانا حکومتی حربہ ہے، اس کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ہمارے قائدین کام کررہے ہیں، حکومتی اتحادی اپنا مستقبل دیکھ رہے ہیں، حکومتی اتحادیوں کا مستقبل موجودہ حکومت سے وابستہ نہیں رہا۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ 172 بندے نہیں تو 10 کروڑ بھی لے آئیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.