بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد سجاد، محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے محمد سجاد اور محمد آصف ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پری کوارٹر فائنل مرحلے کے مقابلے ہوئے۔

پاکستان کے محمد آصف نے پری کوارٹر فائنل میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کمالی کو 2-4 سےشکست دی۔

محمد سجاد نے راؤنڈ آف 16 میں میانمار کے ’ون کوکو‘ کو 2 فریمز ڈراپ کرتے ہوئے شکست دی ہے۔

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ مقابلے کے دوران ورلڈ چیمپئن احسن رمضان کو پری کوارٹر فائنل میں بھارت کے اشپرت سنگھ چڈھا نے ہرادیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.