بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید کے بعد اسد عمر نے بھی ق لیگ کو نشانے پر لے لیا

وزیر داخلہ شیخ رشید کے بعد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی مسلم لیگ ق کو نشانے پر لے لیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ق لیگ کو پنجاب کے چند ضلعوں کی پارٹی قرار دےدیا۔

اسد عمر نے کہا کہ ق لیگ چند اضلاع، ن لیگ جی ٹی روڈ، پی پی اندرون سندھ اور ایم کیو ایم شہری سندھ کی جماعت ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل نے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کے نوٹس کا معاملہ زیر بحث آیا۔

انہوں نے کہا کہ واحد عمران خان کا ووٹر اور سپورٹر ملک کے کونے کونے میں ہے، ایک لیڈر نے پوری قوم اور اداروں کو متحد کردیا، یہی چیز کھٹک رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن تین کا ٹولہ ہے، یہ اتحاد پائیدار نہیں ہے، ان کے جمع ہونے کی وجہ عمران خان کا خوف ہے، غیر آئینی ہتھکنڈوں سے ضمیر خریدے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.