بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد حفیظ کا کراچی ٹیسٹ کی صورتحال پر تبصرہ

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے ٹیسٹ جیتنے کے لیے جارحانہ مائنڈ سیٹ بنالیا ہے۔

محمد حفیظ نے کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر میچ میں آسٹریلیا کی مضبوط پوزیشن پر تبصرہ کیا۔

سابق آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف تاریخی سیریز جیتنے کے لیے مائنڈ سیٹ بنایا ہوا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ بڑا اسکور بن جائے تو ٹیم انڈر پریشر آجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف جیت کے لیے کیا حکمت عملی بنائی گئی ہے، مجھے اس کا علم نہیں ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 556 رنز 9 وکٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔

جواب میں پاکستانی ٹیم مہمان ٹیم کی بولنگ لائن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 148رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلوی ٹیم نے گرین کیپ کو فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تیسرے دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے 1 وکٹ پر 81 رنز بنائے اور پاکستان پر 489 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.