بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کو سمجھ آگئی وہ ممبران کی تعداد پوری نہیں کرسکتے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چور کرپٹ ٹولے نے 27 مارچ کو جلسے کا اعلان کیا ہے، انہیں سمجھ آگئی ہے ممبران کی تعداد پوری نہیں کرسکتے ہیں۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن کے 172 لوگ پورے نہ ہوں وہ ڈی چوک پر 10 لاکھ لوگ لانے کا حق ہی نہیں رکھتے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے سلیکٹڈ وزیر اعظم نےعوام میں کھڑے ہو کر غریبوں کا مذاق اڑایا، عمران خان صاحب ہمیں معلوم ہے آپ کا اعمال نامہ کیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے عیاں ہے وہ گھر جانے والے ہیں، پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس فوری بلانے کا کہا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ  ن نے کہا کہ  عوام آپ کے مافیاز کی لوٹ مار کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، آپ ملک میں روزگار اور معیشت کا کباڑہ کرنے آئے تھے، آپ نے قوم کو 22 ہزار ارب کا مقروض بنایا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ ٹھیک کہتے ہیں آپ کا آلو پیاز کی قیمتوں سے کوئی سروکار نہیں، آپ 10 لاکھ لوگوں کا دعویٰ کر رہے ہیں 10 لوگ بھی نہیں آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.