بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوہدری تنویر کا خود کو لگی ہتھکڑی شیخ رشید، راجا بشارت کو لگوانے کا اعلان

مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنما چوہدری تنویر نے خود کو لگی ہتھکڑی شیخ رشید اور راجا بشارت کو لگوانے کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری تنویر نے کہا کہ مجھے لگی ہتھکڑی سنبھال کر رکھوں گا، یہی ہتھکڑی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کو لگاؤں گا۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری تنویر کو لاہور سے تھانہ کینٹ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ علاج کی غرض سے 3 دن کے لیے  کراچی سے دبئی جارہا تھا کہ انہوں نے گرفتار کرلیا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پرویز شرف دور میں بھی میرے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھ سال سینیٹ کا رکن رہا ہوں اور تنخواہ بھی نہیں لی، میرے بیٹے نے شیخ رشید کے مقابلے میں97 ہزار ووٹ لیے۔

چوہدری تنویر نے یہ بھی کہا کہ مجھے لگی ہتھکڑی سنبھال کے رکھوں گا، یہ ہتھکڑی شیخ رشید اور وزیر قانون پنجاب کو لگاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں پنجاب کا وزیر قانون ہم سے 4 بار شکست کھا چکا ہے جبکہ شیخ رشید تو ہمارے ورکروں تک سے ہار گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.