بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترین گروپ کا حکومت کے ساتھ جانے یا نہ جانے سے متعلق فیصلہ آج متوقع

لاہور میں جہانگیر ترین  گروپ کے ارکان کی اجلاس میں شرکت کے لیے آمد جاری ہے۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ ترین گروپ کا حکومت کے ساتھ جانے یا نہ جانے سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عون چوہدری ترین گروپ کو پرویزالہی سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے۔

عدم اعتماد کے میچ میں جہانگیر ترین کے ساتھ جوڑی بنانے والے علیم خان کو منانے کے لیے وفاقی وزراء اور مشترکہ دوست سرگرم ہوگئے۔

دوسری جانب عدم اعتماد کے میچ میں جہانگیر ترین کے ساتھ جوڑی بنانے والے علیم خان کو منانے کے لیے وفاقی وزراء اور مشترکہ دوست سرگرم ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزراء نے علیم خان سے رابطے شروع کردیے اور تحفظات دور کرنے کی کوششیں تیز کردیں۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری، پرویز خٹک اور عامر کیانی نے علیم خان سے بیک ڈور رابطے کیے، علیم خان اہم سیاسی فیصلے کے لیے ترین گروپ کی حتمی حکمت عملی کے منتظر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.