بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مداح کا مارنوس کو ’بریانی‘ کھانے کا مشورہ

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک مداح نے آسٹریلوی بیٹر مارنوس لابوشین کو بریانی کھانے کا مشورہ دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران شائقین کرکٹ  مختلف پلے کارڈز پر مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹرز کے لیے اپنے پیغامات دے رہے ہیں۔

ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر ہینڈل پر نیشنل اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

انہی تصاویر میں سے ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مداح آسٹریلوی بیٹر مارنوس لابوشین کو اہم مشورہ دیتے نظر آئے۔

مداح کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ پر لکھا کہ ’مارنوس! بے شک آپ کو دال چاول پسند آئے لیکن ہماری بریانی زیادہ مزیدار ہے۔‘

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاک آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک مداح نے انوکھا انکشاف کردیا۔

آسٹریلوی بیٹر کو مشورہ دیتے ہوئے مداح نے کہا کہ ’اب آپ ہماری بریانی کھائیں۔‘

خیال رہے کہ مارنوس نے ٹوئٹر پر کراچی کی دال روٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے ذائقے کی تعریف کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.