بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کور کمیٹی اجلاس، اتحادیوں کیساتھ رابطے بڑھانے پر اتفاق

 وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں اتحادیوں کے ساتھ رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے، تمام تیاریاں مکمل ہیں، ڈی چوک پر بڑا جلسہ کرینگے۔

وزیر اعظم عمران خان کو سیاسی لیڈران کے نام بگاڑنے پر قرآن مجید کی سورۃ الحجرات کی آیت 11 پڑھنے کے مشورے دیے جانے لگے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، تحریک عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں۔

خیال رہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود وزیراعظم ہاؤس پہنچے تھے۔

اس کے علاوہ شیخ رشید، پرویز خٹک، عامر ڈوگر ، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.