
کراچی میں جاری پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے موقعے پر سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم کے قریبی علاقوں میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیشنل اسٹیڈیم کے گرد و نواح کی سڑکیں مکمل طور پر بند کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے۔
گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں اور شہری گرم موسم میں ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے ہیں۔
اس موقع پر پہنچنے والی ٹریفک پولیس نے ٹریفک بحال کرانے کی کوشش کی تاہم گاڑیوں کی تعداد زائد ہونے کے سبب ٹریفک جام بحال نہیں ہو سکا۔
Comments are closed.