پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف آج متحدہ اپوزیشن کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے اعزاز میں دیئے جانے والا عشائیہ منسڑرز انکلیو میں منعقد کیا جائے گا، ڈنر سے قبل متحدہ اپوزیشن کے درمیان اہم مشاورتی اجلاس بھی ہو گا۔
ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہوگی ، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے پر بھی غورو فکر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
Comments are closed.