بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن جماعتوں کی بڑی بیٹھک آج لگے گی

اپوزیشن جماعتوں کی بڑی اور اہم بیٹھک آج لگے گی، شہباز شریف کی میزبانی میں آصف زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن جمع ہوں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کے اہم اجلاس میں اختر مینگل اور اپوزیشن کے دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم یقینی بنانے کا جائزہ لیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان سے معاملات طے ہونے کا اشارہ دے دیا۔

اپوزيشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے طرزِ عمل اور بیانات سے جانب دار ہوگئے ہیں، ان کے کردار اور ساکھ پر بڑا سوال ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.