بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لمپی اسکن کی وجہ سے مرغی کی قیمتیں بڑھ گئیں

گائے میں لمپی اسکن کی بیماری آنے سے کراچی میں مرغی کی فروخت بڑھتے ہی قیمتوں کو پَر لگ گئے۔

کراچی میں ایک کلو مرغی کا گوشت 540 روپے جبکہ زندہ مرغی 340 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔

لوگ کہتے ہیں مہنگی مرغی خرید لیں گے لیکن گائے کے گوشت کو ہاتھ نہیں لگائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق کراچی میں گائے کا گوشت فروخت کرنے والوں کی دکانیں سنسان ہوگئیں اور دکان داروں کو روزگار کے لالے پڑگئے ہیں۔ شہری بیف بیچنے والوں کی دکانوں پر آنے اور گوشت خریدنے سے کترا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.