بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو کا ایم کیو ایم سے معاملات طے ہونے کا اشارہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان سے معاملات طے ہونے کا اشارہ دے دیا۔

حکومتی اتحادی مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی پی مسائل مل کر حل کریں گے تو بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی پی کے ایم کیو ایم کے ساتھ مسائل رہے ہیں، متحدہ کو سازش کے تحت ہم سے دور کیا گیا۔

پی پی چیئرمین نے کل ایم کیو ایم قیادت سے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کا تذکرہ کیا اور متحدہ سے معاملات طے ہونے کا اشارہ بھی دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.