بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رحیم یارخان: شوہر کے جھگڑوں سے تنگ سب انسپکٹر میری روز کی خودکشی، آخری رسومات ادا

رحیم یارخان میں شوہر کے جھگڑوں سے تنگ آکر خود کشی کرنے والی سب انسپکٹر میری روز کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

میری روز کا اپنے شوہر سے جھگڑا رہتا تھا، شوہر دلاور لاہور میں پولیس انسپکٹر ہے۔

رحیم یارخان سرکل میں ٹرانسجینڈرز کی انچارج اور خواتین پولیس اہلکاروں کی سٹی فوکل پرسن میری روز کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔

میری روز کی خودکشی کا مقدمہ تھانہ اے ڈویژن میں درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز فون پر میاں بیوی کا جھگڑا ہوا تو میری روز نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی تھی۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، دونوں کی 2 بیٹیاں بھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.