بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس میں آج سے انسٹاگرام بند ہونے کا اعلان، 8 کروڑ صارفین متاثر

روس نے اپنے شہریوں کو فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں آج رات یہ سروس بند ہوجائے گی۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس میں انسٹاگرام صارفین کو ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس پر موجود ویڈیوز اور تصاویر کو اپنے پاس محفوظ کرلیں۔ 

اسی طرح ان صارفین کو یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ روس میں آج رات سے انسٹاگرام بند کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ماسکو کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی جانب سے گزشتہ ہفتے کہا گیا تھا کہ یہ اپنے یوکرین کے صارفین کو روس مخالف پیغامات شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ 

اس حوالے سے روسی اسٹیٹ کمیونیکیشن ریگولیٹر کی جانب سے اپنے ملک میں موجود انسٹاگرام صارفین کے لیے ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ وہ انسٹاگرام سے اپنی ویڈیوز اور تصاویر کو محفوظ کرلیں کیونکہ یہ سروس آج رات بند ہوجائے گی۔ 

اس پیغام میں روسیوں کو کہا گیا کہ وہ انسٹاگرام کے مسابقتی روسی پلیٹ فارم پر منتقل ہوجائیں۔ 

دوسری جانب انسٹاگرام کے سربراہ نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے اس اقدام کے بعد پلیٹ فارم کے 8 کروڑ صارفین متاثر ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.