بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کی عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت

حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اجلاس ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت ہر صورت اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکا بنائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ناراض پارٹی ارکان سے رابطے جاری ہیں جبکہ اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو کسی طور پر این آر او نہیں دیں گے، اپوزیشن کو عوام کی نہیں اپنے کیسز کی فکر ہے، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر بھی گفتگو ہوئی تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.