بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کو سرپرائز ملنے ہی والا ہے، رانا ثنااللہ کا دعویٰ

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نیازی کو سرپرائز ملنے ہی والا ہے۔

ایک بیان میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عدم اعتماد کے نمبرز اور عمران خان نیازی کے اقتدار کے دن پورے ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو پیشگی مبارک ہو، ان پر مسلط عذاب کو گھر بھجوانے کا اپوزیشن کا بندوبست مکمل ہوچکا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نیازی کو سرپرائز بس ملنے ہی والا ہے، ’بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے کہ عمران خان کو اپنی زندگی کا سب بڑا جھٹکا لگے گا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا گیم اوور اور عمران خان نیازی کی سیاست کا دی اینڈ ہوچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.