
پبی میں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، مقابلے میں پاکستان آرمی کی 8 اور 8 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا، ملتان کور نے پہلی اور راولپنڈی کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اردن، مراکش ، نیپال ، ترکی ، ازبکستان کی ٹیمیں مقابلےمیں شامل تھیں، مقابلےمیں کینیا، سعودی عرب اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا، مہمان خصوصی نے مقابلے کے شرکاء میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بین الاقوامی ٹیموں میں سونے کے تمغے نیپال، ترکی اور ازبکستان نے حاصل کیے، چاندی کے تمغے کینیا، مراکش اور سری لنکا نے جیتے جبکہ اردن اور سعودی عرب کی ٹیموں نے کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں ٹیموں کی جسمانی برداشت ، ذہنی چستی اور حکمت عملی کی مہارت جانچی گئی، مقابلےمیں انتہائی مشکل ماحول میں مختلف ایونٹس شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ اختتامی تقریب میں سعودی اور مراکش کے سفراء نے شرکت کی جبکہ شریک ممالک کے مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed.