بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی و مشرقی یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے نکلنا مشکل ہو گیا

جنوبی اور مشرقی یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کے لیے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔

روسی فوج کا کہنا ہے کہ مشرقی اور جنوبی یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہری روس جا سکتے ہیں۔

امریکا نےیوکرین کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی اضافی فوجی امدادکی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق روس کی جانب سے مقبوضہ یوکرینی علاقوں میں ریفرینڈم کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوکرین کے جنوبی شہر خیرسون میں ریفرنڈیم کی تیاریاں جاری ہیں۔

روس کی جانب سے کیف پر چڑھائی کی تیاریاں بھی مکمل ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب یوکرین سے روس نقل مکانی کی کوشش کرنے والوں کے خلاف یوکرین کی جانب سے کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

اس حوالے سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مطالبہ کیا ہے کہ فرانس اور جرمنی یوکرین کو روکیں۔

روسی فوج کی جانب سے مغربی علاقوں میں پیش قدمی کی گئی ہے جہاں ایک اور اہم شہر پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

یوکرین کی مدد کے لیے امریکا مزید 2 سو ملین ڈالرز کا اسلحہ دے گا۔

روس نے دھمکی دی ہے کہ یوکرین بھیجے گئے نیٹو کے اسلحے کو نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکا نے یوکرین کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی اضافی فوجی امداد کی منظوری دے دی۔

روس کے یوکرین پر حملے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا۔

امریکی وزیرِ خارجہ انتھونی بلنکن کے مطابق ایک سال میں یوکرین کو چوتھی مرتبہ فوجی امداد فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جنوری 2021ء سے اب تک یوکرین کو 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی فوجی امداد دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے 26 فروری کو بھی 35 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.