بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بی اے پی ارکان اپوزيشن کا ساتھ دینے کو تیار

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی اکثریت اپوزيشن کا ساتھ دینے کو تیار ہوگئی۔

پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق ق لیگ اور ایم کیو ایم کے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے اعلان کے ساتھ ہی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد آجائے گی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جے یو آئی، بی این پی مینگل، اے این پی اور یار محمد رند مل کر حکومت بنائیں گے۔

بی اے پی کے اراکینِ بلوچستان اسمبلی کی بڑی تعداد پی ڈی ایم کو ساتھ دینے کا یقین دلا چکی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر پارٹی میں مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کے ساتھ ہے جس پر شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ ان کی جماعت اپنا فیصلہ خود کرے گی، شیخ رشید نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.