بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے انچولی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت سلمان حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول انچولی میں اپنے گھر کے باہر گاڑی سے اترا تو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سلمان حیدر مسجد خیر العمل فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری تھے، قتل کی تفتیش جاری ہے۔

سلمان حیدر کے قتل کی خبر سن کر بڑی تعداد میں اہل محلہ انچولی میں ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

دوسری مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سلمان حیدر کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ سلمان حیدر کا قتل شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے، واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.