بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سراج الحق کا وزیراعظم سے حکومتی کارکردگی بتانے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن قیادت کو رگیدنے کے بجائے حکومت کی کارکردگی بتائیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےاپوزیشن اتحاد کی تحریک عدم اعتماد کی 3 وجوہات بتادیں۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ سیاست دان جو زبان استعمال کررہے وہ کسی مہذب معاشرے میں زیب نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن قیادت کا آئینی حق ہے، وزیراعظم اس معاملے پر کنیٹینر پر سوار ہونے کے بجائے سامنا کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ وزیراعظم الیکشن کمیشن کےقوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، ملک کا ہر حکمران خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔

حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے حزب اختلاف کی جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپوزیشن کو رگیدنے کی بجائے حکومت کی کارکردگی بتائیں، 22 کروڑ عوام ملک کے حقیقی وارث ہیں، انہیں فیصلے کا حق دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.