بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان عوامی پارٹی اپنا فیصلہ خود کرے گی، شیخ رشید نہیں، جام کمال

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنا فیصلہ خود کرے گی، شیخ رشید نہیں کریں گے۔

صحافی کے سوال شیخ رشید نے کہا کہ وہ پنجاب کی سیاست کی بات کررہے ہیں، عمران خان کےساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں۔

جام کمال خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان ’بلوچستان عوامی پارٹی ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کاساتھ دے گی‘ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی اے پی اپنے فیصلے خود کرے گی شیخ رشید نہیں کریں گے۔

جام کمال نے کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ کی نیوز کانفرنس کی تصویر بھی شیئر کردی۔

دوسری جانب تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ جام کمال سے ملاقات کرکے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر مگسی بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.