بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسد قیصر نے اسپیکر کے عہدے سے دغا کیا ہے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے عہدے سے دغا کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اسد قیصر نے پیشگی طور پر تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا اعلان کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا حکومت کی طرف واضح جھکاؤ قابل تشویش ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی پورے ایوان کے کسٹوڈین ہوتے ہیں، اسد قیصر کا یہ اعلان اسپیکر کے عہدے سے دغا ہے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کو غیرملکی سازش قرار دینے والے اسد قیصر ہاؤس کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کے بیانات ان کے متنازع اسپیکر ہونے کا واضح ثبوت ہیں، میں پوچھتی ہوں اسپیکر کیسے کہہ سکتے ہیں عدم اعتماد ناکام ہوگی؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.