بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز نے حکومت پر طنز کے تیر چلادیے

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وفاقی حکومت پر طنز کے تیر چلا دیے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی اراکین کو نااہلی اور گھیراؤ کی دھمکیاں دے کر زبردستی ساتھ رکھنے کی سر توڑ کوششوں کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ جہاں اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی آپ پسپا ہورہےہوں؟ یہ حکومت نہیں ذلت ہے، شرمندگی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے شعر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ

اے طائرِ  لاہوتی! اس رزق سے  موت اچھی

 جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی!

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مگر یہ عزت والے انسان کے لیے ہے، آپ کے لیے نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.