بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عثمان خواجہ کراچی میں ٹیسٹ سنچری بنانے پر خوش

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف سنچری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پہلے دن 90 اوورز میں آسٹریلوی ٹیم نے 3 وکٹ پر 251 رنز بنائے، عثمان خواجہ 127 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ میرے لیے ہر سنچری ہی اسپیشل ہوتی ہے، کراؤڈ میں میرے رشتے دار بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاس کسی کے اختیار میں نہیں ہوتی، کراچی ٹیسٹ نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

آسٹریلوی اوپنر نے مزید کہا کہ پاکستان نے لیگ سائیڈ پر منفی بولنگ کی تاکہ رنز روک سکے، یہ حکمت عملی اپنانا ٹیسٹ کرکٹ کا حصہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں ہماری کوشش ہے کہ 450 سے 500 کے درمیان اسکور کریں۔

قومی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو ٹیم پاکستان کا گڈ لک گراؤنڈ قرار دیا ہے۔

عثمان خواجہ نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے دن 127 رنز کے لیے 266 گیندوں کا سامنا کیا اور اس دوران 13 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔

انہوں نے آسٹریلیا کی 47 ٹیسٹ میچوں میں نمائندگی کی اور 82 اننگز کے دوران 3 ہزار 239 رنز بنائے ہیں، ان کا بہترین اسکور 174رنز ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.