
پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے رشتہ داروں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار نے محکمہ خوراک کے افسران سے مل کر آٹے کی ڈکیتی کروائی، راولپنڈی رنگ روڈ میں اس کے بننے سے پہلے ڈکیتی کی گئی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار ارکان اسمبلی سے دھڑا دھڑ ملاقاتیں کر رہے ہیں، سن رہے ہیں عثمان بزدار کے رشتے دار بیرون ملک جارہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کو لوگوں کے نام بگاڑنے کا شوق ہے، لوٹوں کو ہمارے ارکان نہ کہا جائے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے کہا وہ بلیک میلر نہیں جو 5 سیٹوں کے ساتھ وزارت اعلیٰ مانگے۔
ن لیگی رہنما نے پرویز الہٰی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس پر انہیں سوچنا چاہیے کہ یہ لوگ ان کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں۔
Comments are closed.